اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے حکومت اور احساس کے تین سال مکمل ہونے پر ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے۔
کوویڈ 19 وبائی مرض کے باوجود احساس پروگرام کے تحت قومی احساس سروے 10 سال کے وقفے کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔سماجی تحفظ کے لیے بجٹ ماضی کی کسی بھی حکومت کے بجٹ کے مقابلے میں دوگنا کر دیا گیا ہے اور گزشتہ 3 سالوں میں 100 فیصد بجٹ استعمال کیا گیا ہے۔COVID-19 کے دوران 15 ملین خاندانوں (100 ملین افراد) کی مدد کی گئی ہے، جوملک کی نصف آبادی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش کو عالمی سطح پر تیسرا اور دنیا کا تیز ترین پروگرام قرار دیا گیا۔
رواں سال 12 ملین خاندانوں کو نقد امداد ملے گی ، جو ملک کی 30 فیصد آبادی ہے۔ہر ضلع میں ، تمام اہل خاندانوں کے بچے تمام کلاسوں میں احساس تعلیم کے وظیفے کے اہل ہیں۔50 احساس نشوونما مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ اسٹنٹنگ سے نمٹا جا سکے۔ ملک بھر میں اس پروگرام کی توسیع کی جارہی ہے۔
2 سالوں میں 142،000 احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس دی گئیں۔ یہ ملک میں اب تک کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے۔ون ونڈو احساس کی ملک بھر میں توسیع کی جارہی ہے۔ احساس کے 20 دیگر پروگرام بھی چل رہے ہیں ، جن میں احساس لنگر ، احساس پناہ گاہ اور احساس کوئی بھوکا نا سوئے شامل ہیں۔ “احساس بلڈنگ اینڈ ری بلڈنگ انسٹی ٹیوشنز انیشی ایٹیوز” کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ، جو ملک کی تاریخ میں اب تک کا نمایاں اصلاحاتی اقدام ہے۔عالمی بینک احساس کو ایک اہم پروگرام تصور کرتا ہے جس کے تجربات سے دوسرے ممالک سیکھ سکتے ہیں۔
40