40

وفاقی وزیر انسداد منشیات کی آئی این ایل پی کے نئے ڈائریکٹر مارک تیروکروسکی  سے خصوصی ملاقات

اسلام آباد:وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی آئی این ایل پی کے نئے ڈائریکٹر مارک تیروکروسکی  سے خصوصی ملاقات- امریکی وفد 3 افراد پر مشتمل تھا- ملاقات کے آغاز میں پاکستان میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر مبارکباد اور خوش آمدید کہتے ہیں- اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کو مزید مستحکم بنایا جائے گا- وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کریک ڈاو ¿ن آپریشن پر تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ ہم اپنے بہترین وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منشیات کے خلاف جنگ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے- امریکی وفد نے لائحہ عمل کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی- انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی ڈیمانڈ میں کمی کے بڑا بجٹ مختص کیا گیا ہے- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ڈیمانڈ کم کر کےہی ہم منشیات کی اس وبا پر قابو پا سکتے ہیں-اس موقع پر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام پر لائحہ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور یہ کہا کہ اس سال کے اختتام تک منشیات کے خلاف بڑے ہدف حاصل کر لیں گے- ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں