24

الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے بچوں کی تعلیم و تربیت کو جانچنے کے لیے وسط المدتی امتحان کا انعقاد

الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر شکریال اسلام آباد کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے معیار کو جانچنے کے لیئے وسط المدتی امتحانے زائدسٹریٹ چلڈرن بچوں نے شرکت کی۔حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت سے محروم آوارہ پھرتے بچے ضائع ہوتا قومی سرمایہ ہیں۔اور سٹریٹ چلڈرن ہمارے معاشرے کا حساس گوشہ ہیں اور اِن کی آبیاری ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ملک بھر کے مختلف شہروں میں 43  چائلڈ پروٹیکشن سنٹر قائم ہیں جن میں بچوں کوصحت، رسمی و غیر رسمی تعلیم کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں اس موقع پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر باقر خان خاکوانی نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کے قیام کا مقصد سٹریٹ چلڈرن کوصحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات مہیا کرکے معاشرے کا مفید رکن بنانا ہے۔
واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں قریباََ 13 لاکھ سٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں