29

مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان میں روسی ہم منصب سرگئ لیوروف سے ملاقات

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوشنبے تاجکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر بدھ کو روسی ہم منصب سرگئ لیوروف کے ساتھ ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان، روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان قیادت میں، افغانوں کو قبول، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے، مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں