25

احساس کے ڈیٹا اور ادائیگی کے ڈیجیٹل نظام کی بدولت احساس ایمرجنسی کیش کی بروقت و شفاف ترسیل ہوئی، ڈاکٹر ثانیہ

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک  انسٹی ٹیوٹ ٹوکیو کے زیراہتمام کورونا  وائرس کی وبا اور مختلف ممالک کے سماجی تحفظ  بارے  اقدامات پر بین الاقوامی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی  سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی اور صدارتی خطاب کیا۔دیگر مقررین میں ایشیائی مملک کے پالیسی سازوں اور نمائندے شامل تھے جنہوں نےسماجی تحفظ اقدامات  کے تجربات پر روشنی ڈالی۔اپنے   خطاب میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں غریب خاندانوں کی داد رسی کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری  کردہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے محرکات، تجربات، اسبق اور کامیابیوں پر اظہار خیال کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ احساس کے ڈیٹا اور ادائیگی کے ڈیجیٹل نظام کی بدولت احساس ایمرجنسی کیش کی بروقت و شفاف ترسیل ہوئی۔تقریب میں حکومت پاکستان کے احساس کے سماجی تحفظ پروگرام کو زبردست ستائش حاصل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں