22

احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس،معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے صدارت کی

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی صدارت میں احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو یہاں سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر اور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن، سیکرٹری سماجی تحفظ و تخفیف غربت، سیکرٹری بی آئی ایس پی، فنانس ڈویژن، انڈسٹریزو پروڈکشن اور پی آر اے ایل کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ احساس کے آنے والے پروگرام احساس ٹارگٹڈ سبسڈی کی سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کا مقصد مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی کی فراہمی ہے۔ سٹئیرنگ کمیٹی کا مقصد احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی پالیسی، عملدرآمد کی تیاریوں اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں