40

االیکشن کمیشن ,،حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے ضمنی الیکشن میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ کا اعلان

گلگت : الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے ضمنی الیکشن میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حصول بیلٹ پیپرز زیر دفعہ 93 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اہل ووٹرز ریٹرننگ آفیسر کو سادہ کاغذ پر 27 جولائی 2021 تک درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست میں کوائف/معلومات جس کے مطابق سلسلہ نمبر،نام،ولدیت،قومی شناختی نمبر،شماریاتی بلاک کوڈ اور انتخابی علاقے کا نام درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق اہل ووٹرز تمام درخواستیں بزریعہ ڈاک بھیج سکتے ہیں۔بیلٹ پیپرز کی واپسی ہمراہ ڈیکلریشن یعنی فارم 38 (دستخط شدہ) ریٹرننگ آفیسر سے فراہم شدہ لفافہ/کور میں سیل کرکے بزریعہ ڈاک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو بھیج دیں۔دستی لفافہ ریٹرننگ آفیسر قبول نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں