58

کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا چارچ سنبالا اورآفس کے سٹاف سے ملاقات کی

گلگت۔ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا چارچ سنبالا اورآفس کے سٹاف سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے سٹاف کے مسائل بھی سنے اور مسائل کو حل کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفتری امور کے معلامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور آنے والے سائلوں کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہوسکے۔گلگت بلتستان کا ہیڈکوارٹر گلگت ہونے کے ناطے دیگر اضلاع کے نسبت گلگت ڈسٹرکٹ میں بہت اہم ذمہ دایاں سونپی جاتی ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لئے سخت محنت کرنی کی ضرورت ہے اور دن رات چوکس رہنا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ عوام الناس بڑی امید یں لے کر ہمارے پاس آتے ہیں اُن کا کام قانون کے مطابق جلد از جلد نکا جائے اورعوام الناس کے کام کو التوا میں نہ رکھا جائے اپنی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ کس بھی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے آفس کے سٹاف کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ۔ ایس اوپیز پر عملدآمد کو یقینی بنایا اور تمام سٹاف ویکسنیشن لازمی کرائیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت کو آفس امور کے حوالے سے ایڈمن آفیسر عرفان علی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں