گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایم اے پولیٹیکل سائنس و اکنامکس پارٹ ون اورٹو 2020کے سالانہ امتحانات کے نتائج کاا علان کردیا۔ایم اے پولیٹیکل سائنس پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ 62.79جبکہ پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ71.41فیصد رہا۔اسی طرح اکنامکس پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ صفر جبکہ پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 8.14 فیصد رہا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز سے جاری بیان کے مطابق ایم اے پولیٹیکل سائنس پارٹ ٹو میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردوکی طالبہ مائرہ مصطفی دختر غلام مصطفی نے1000میں سے759نمبرلے کر پہلی،اسی کالج کی طالبہ پروین دختر ولی محمد نے751 نمبرلے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن گلگت کی طالبہ سیدہ اقرء شاہ دختر عبدالجبار علی شاہ نے737نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔جبکہ پولیٹیکل سائنس پارٹ ون میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مناور گلگت کے طالب علم ریحان خان ولدمحمد نظیم خان نے 500میں سے 376نمبر لے کر پہلی،اسی کالج کے طالب علم احسن سعید ولد عبدالسعید نے 350نمبر لے کر دوسری جبکہ سر سید احمد خان گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کے طالب علم سید علی رضوی ولد سید ضیاء الدین نے 337نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔
41