28

خیراتی معاون خصوصی کو امجد فوبیا ہوا ہے , علی تاج اپنے قد کاٹھ سے بڑھ کر بیان بازی کرکے تنخواہ حلال کررہا ہے

گلگت
ترجمان برائے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پی پی پی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ پی پی پی کی ہڑتال کامیاب رہی حکومتی ترجمانوں سمیت خیراتی مشیر تنخواہ حلال کرنے کے چکر میں عوام میں اپنی تھوڑی بہت مقبولیت بھی کھو رہیں ہیں الیاس صدیقی کے ویڈیو بیان پر اپوزیشن لیڈر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں کافی پہلے سے امجد فوبیا ہے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلقہ ایک سمیت پورے ملک میں بڑھتی ہوئی مقبولیت نے انہیں بوکھلاہٹ کا شکار بنا دیا ہے الیاس صدیقی کو مشورہ بھی دے ڈالا کہ آپ نے حلقہ نمبر ایک میں سیاست کرنی ہے اس لئے حلقے کے مسائل پر توجہ دیں امجد حسین ایڈووکیٹ کا اسمبلی کے فلور پر حکومت کو کہنا تھا کہ اگر آپ کو ہم اچھے نہیں لگتے تو آپ حلقے میں موجود دو وزیروں کو ہی کچھ دیں دیں لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑھتا ہے خیراتی معاون کو حلقے کی سکیموں سے دلچسپی ہی نہیں اور بجٹ میں ایک روپیہ بھی لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے انہیں مشورہ ہے حلقے کیلئے کچھ کر نہیں سکتے تو کم سے کم حلقے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والوں پر بغض رکھنا بھی چھوڑ دیں علی تاج نامی بونا بھی تنخواہ حلال کرنے کے چکر میں اونچی چھلانگیں مار رہا ہے اس کو بلندی کا اندازہ نہیں امجد ایڈووکیٹ پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہا ہے اس حکومت سے اچھائی کی امید رکھنا کھسرے سے بچے کی امید رکھنے کے مترادف ہے ۔ حکومت کی غلط پالیسیوں سے گلگت بلتستان کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے لائن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج انہیں حکومتی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اگلے مرحلے میں احتجاج کے کے ایچ زیرو پوائنٹ چلاس کے مقام پر ہوگا جہاں سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی ایک پیج پر کھڑے ہیں اور جب تک منصفانہ بجٹ تقسیم کو یقینی نہیں بنایا جاتا احتجاجی تحریک جاری رہیں گی اور حکومت کا چلنا محال کردیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں