41

ترجمان وزیراعلی کی گاہکوچ غذر میں انصاف یوتھ کے ذمہ داران کے ساتھ اہم نشست!ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد نے بھی خصوصی شرکت کی

ترجمان وزیراعلی کی گاہکوچ غذر میں انصاف یوتھ کے ذمہ داران کے ساتھ اہم نشست!ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر انصاف یوتھ ونگ عتیق پیرزادہ اور سرگرم یوتھ لیڈر عظیم خان بھی موجود تھے۔شست میں گلگت بلتستان بجٹ اور غذر کے میگا ترقیاتی پلان کے حوالے سے اپنے نوجوانوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گلگت بلتستان بلخصوص عوام غذر کی جانب سے ریجیکٹڈ اپوزیشن کی فسادی احتجاجی کال کے مسترد کیے جانے کو نوجوانوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار قرار دیا۔نوجوانوں نے کہا کہ عام غذر نے 50-60 ارب کے لگ بھگ ان تاریخی منصوبوں کا ساتھ دیا جو وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور ڈپٹی سپیکر نذیر احمد نے پورے غذر میں آنے والے 5 سالوں کیلئے منظور کروائے ہیں۔نوجانان غذر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف و وقت پر تکمیل سے غذر میں اپوزیشن کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوانان غذر نے 50 ارب مالیت کی گلگت شندور ایکسپریس وے، 2 ارب مالیت کی اے ڈی اور 1 ارب سے زائد مالیت کے گرلز کیڈٹ کالج پر وزیراعلی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے سیاسی نرگسوں کی سٹیج فنکاری ہمیشہ کیلئے بند ہوگی۔نشست میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں نے یقین دلایا کہ ان منصوبوں کی معیاری و بروقت تکمیل کیلئے وہ سخت نگہبانی کریں گے اور پارٹی و و حکومت کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم فیڈ بیک پہنچائیں گے۔علی تاج نے کہا کہ وہ ضلعی صدر انصاف یوتھ مشتاق اور ساتھیوں کا انہتائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس نشست کا اہتمام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں