26

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تاجکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اہم بیان

میں اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان میں موجود ہوں، مخدوم شاہ محمود قریشی
میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، خطے کے اہم ممالک سے افغانستان کی صورتحال پر بات کرنا چاہتا ہوں،وزير خارجہ
اہم ممالک کے سامنےپاکستان کا نکتہ نظر پيش کرنا چاہتا ہوں،اور ان کی آراء سے مستفید ہونا چاہتا ہوں، وزير خارجہ
تاجکستان کے وزير خارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر میری تفصیلی گفتگو ہوئی ،وزير خارجہ
آج میری ازبکستان،
قازقستان،اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوگی ،وزير خارجہ
روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے بھی میری ملاقات متوقع ہے ، وزیر خارجہ
 یہ سب خطے کے اہم ممالک ہیں اور افغانستان کی صورتحال پر نظر بھی رکھے ہوئے ہیں،شاہ محمود قریشی
ہم چاہتے ہیں کہ ان اہم ممالک سے مشاورت کے بعد متفقہ حکمت عملی اپنائی جائے، وزیر خارجہ
پاکستان اپنی ذمہ دارياں احسن طریقے سے نبھارہا ہے،شاہ محمود قریشی
افغانستان کی صورتحال بہتر ہونے کا سب کو فائدہ ہوگا،وزير خارجہ
اگر خوانخواستہ افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہوں گے،شاہ محمود قریشی
سنہري موقع ہے کہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھايا جائے،وزير خارجہ
افغانستان ميں امن بگڑا تو پڑوسی زیادہ متاثر ہوں گے،وزير خارجہ
پاکستان واحد ملک ہے جو کئی دھائیوں سے تيس لاکھ افغان پناہ گزينوں کی خدمت کررہا ہے،وزير خارجہ
ہم نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزينوں کی خدمت جاری رکھی ،وزير خارجہ
اب اگر خدانخواستہ حالات خراب ہوتے ہیں تو ہم مزید افغان پناہ گزينوں کو رکھنے کے متحمل نہيں ہوسکتے،وزير خارجہ
ہم نے اپنے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ستر ہزار  جانوں کے ساتھ ساتھ بھاری معاشی قیمت ادا کی ہے، وزیرخارجہ
 افغان پناہ گزینوں کی آڑ میں ایسےعناصربھی داخل ہو سکتے ہیں جوہمیں نقصان پہنچائیں،وزیرخارجہ
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں قیام پذیر افغان پناہ گزينوں ميں اکثريت معصوم لوگوں کی ہے،وزير خارجہ
یہ معصوم افغان پناہ گزين اپنے ملک واپس لوٹنا چاہتے ہيں،شاہ محمود قریشی
پناہ گزينوں کي آڑ ميں پاکستان کے دشمن داخل ہوسکتے ہيں،وزير خارجہ
ہم نے بہت بڑی قيمت ادا کی،محتاط رہنا ہمارا فرض ہے،شاہ محمود قریشی
معصوم لوگوں کی جانيں بچانے کا ہميں حق ہے،وزير خارجہ
ہم انسانی ہمدردی کے تحت ان کی معاونت کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنے معصوم لوگوں کا تحفظ بھی ہمیں یقینی بنانا ہے،وزير خارجہ
پاکستان چاہتا ہے افغانستان ميں دیرپا امن و استحکام ہو،وزير خارجہ
ہم پر کب تک انگلیاں اٹھائی جاتی رہیں گی ،وزير خارجہ
میں ان سے یہی کہوں گا کہ ماضی کی غلطیوں کو مت دہرائيں،اور مل بيٹھ کر راستہ نکاليں،وزير خارجہ
افغانستان کی اہم شخصيات کو بات چيت کی دعوت ديتے ہيں،وزير خارجہ
افغان قائدین بيٹھيں اور بتائيں ہم کيسے ان کی مدد کرسکتے ہيں،وزير خارجہ
بھارت نے افغانستان میں سپائیلر کا کردار ادا کيا،شاہ محمود قریشی
بھارت خطے کے امن ميں خلل ڈال رہا ہے،شاہ محمود قریشی
عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو منفی رويئے سے منع کرے،وزير خارجہ
بھارت افغانستان کو امن سے رہنے دے،شاہ محمود قریشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں