43

عید الاضحٰی پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

وفاقی حکومت نے عید الاضحٰی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے عید پر 3 چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے 20, 21, اور 22 جولائی کی چھٹیاں تجویز کی گئی ہیں، وزیراعظم کی جانب سے کل چھٹیوں کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے اعلان کے مطابق نجی و سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل منگل، عید الاضحیٰ کے دن بدھ کو اور عید کے دوسرے روز جمعرات کو چھٹیاں ملیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں