اسلام آباد: اسپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر اہتمام معذور بچوں کیلئے ٹینس تربیتی کیمپ کا اسلام میں آغاز ہو گیا۔ تین ماہ پر مشتمل تربیتی کیمپ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اور اینگرو فاونڈیشن کے تعاون سے لگایا گیا جس میں جڑواں شہروں کے معذور بچے حصہ لے رہے ہیں۔اسپیشل کڈز ٹینس کیمپ کا افتتاح اینگرو فاونڈیشن کے ریجنل ہیڈ ظہیر مہدی نے کیا جس میں مختلف ایج کیٹگریز کے بچے شریک ہیں ۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس منیجر اسپیشل اولمپکس پاکستان شمائلہ ارم نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے ، تربیتی کیمپ میں اسپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائیگا، شمائلہ ارم نے کہا کہ تربیتی کیمپ کیلئے سپورٹ کرنے پر اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اور اینگرو فاونڈیشن کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد ٹینس کمپلیکس فضل سبحان کا کہنا تھا کہ اسپیشل بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے، ااسپیشل بچوں کا ٹینس ایونٹ بھی منعقد کیا جائیگا، فضل سبحان نے کہا کہ سوسائٹی میں نظر انداز اسپیشل بچوں کو دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی سپورٹ کریں۔ اینگرو فاونڈیشن کے ریجنل ہیڈ ظہیر مہدی نے کہا کہ اسپیشل بچوں کیلئے اینگرومستقبل میں بھی اپنی سپورٹ جاری رکھے گا
61