25

شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی کے تخت نشینی کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی پیغام

گلگت : شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی کے تخت نشینی کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی پیغام! “دنیا بھر بلخصوص پاکستان اور گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کو دل کی اتہاہ گہرائیوں سے انکے روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی کے مسند امامت پر تخت نشینی کی سالگرہ مبارک ہو۔ امید کرتے ہیں کہ اسماعیلی بہن بھائی کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے تخت نشینی کی سالگرہ کو اپنے مذہبی عقیدت کے ساتھ منائینگے۔ اور ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی قیادت و رہنمائی میں پاکستان و گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں