23

ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا زیر تعمیر قراقرم یونیورسٹی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بلاک و بوائز ہاسٹل کی تعمیراتی سائٹ کا اچانک دورہ

گلگت:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے زیر تعمیر قراقرم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بلاک اور بوائز ہاسٹل کے سائٹ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دورے میں وائس چانسلر نے شعبہ انجینئرنگ و بوائز ہاسٹل کے تعمیر اتی کام کے رفتار ومعیار کا جائزہ لیا۔دورے میں وائس چانسلر کے ہمراہ سی ڈی اے کے سابقہ ممبر انجینئر نگ و ٹیکنکل کمیٹی کے سینئر ممبرانجینئر حافظ احسان قاضی،پی ڈی ورکس انجینئر شبیر حسین موجود تھے۔دورے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ و دیگر ممبران نے بوائز ہاسٹل کی پہلی منزل کی کنکریٹنگ مرحلے اور فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دوبارہ تعمیراتی کا م تفصیلی جائزہ لیااور کام کی رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔وائس چانسلر نے پراجیکٹ اسٹاف کو ہدایت کیاکہ وہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی بلاک سی کو جلد از جلد مکمل کرائے تاکہ ستمبر کے آخر تک متعلقہ شعبہ جات کو منتقل کیاجاسکے۔اس ضمن میں بلاک کے بیرونی سائٹ جہاں پر سٹرکو ں اور فٹ پات وغیرہ کا کام ہے اس کو بھی ترجہی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔تاکہ طلبہ وطالبات کو کلاسز لینے میں دقت کا سامنا نہ ہو۔وائس چانسلر نے کہاکہ آئندہ ہونے والے داخلوں میں مزید جگہ ضرورت ہوگی۔اس لیے انجینئرنگ فیکلٹی میں مائینگ اور سول انجینئرنگ کے شعبہ جات کو منتقل کرنا ناگزیر ہوچکاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں