29

دنیور ایس ایچ او پولیس عملہ کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی 2500گرام چرس سمیت ملزم گرفتار

دنیور:دنیور ایس ایچ او پولیس عملہ کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی 2500گرام چرس سمیت ملزم گرفتار۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن دنیور گلگت و عملہ نے دوران گشت محمد آباد سوزوکی اڈے کے پاس بازار ایریا سے ملزم صدیق ولد نمیر ساکن ہربن کوٹ کوہستان کو مشکوک پاکر تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے 2500گرام چرس برآمد۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر73/2021 بجرم 9c منشیات ایکٹ درج کر کے تفتیش جاری شروع کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد علی ایس ایچ او دنیور تھانہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیور تھانہ پولیس بازار ایریا میں گشت کر رہی تھی .کہ ایک مشکوک آدمی پر نظر پڑ گئی.اور وہ بالکل ہی اجنبی تھا .اور پریشانی اور خوف میں اس کے چہرے پر طاری تھی .دنیور پولیس نے مشکوک شخص کو فورا پکڑ کر تلاشی لے لی.دوران تلاشی ملزم سے 2500 گرام چرس برآم…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں