41

شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آبا:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے، یہ وہ رقم ہے جو پتہ چل گئی ، اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں، کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا، بچے مفرور کرا دئیے، ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے۔\932

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں