24

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاو ¿س کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاو ¿س کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس اجلاس میں کرچی شہر کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے حل کے لئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی گفتگو اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور ایم این اے آفتاب صدیقی نے شرکت کی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، اہلِ کراچی کی حالت زار کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے،  کراچی میں پانی کی بچت اور محتاط استعمال کی ضرورت ہے، افسوس ہے کہ ماضی میں پانی کی بچت کے لئے کرچی میں کوئی منصوبہ تشکیل نہیں دیا گیا، گورنر سندھ نے صدر کو کراچی میں پینے کے صاف پانی ، سیوریج ، ٹھوس کچرے کے انتظام ، نقل و حمل سے متعلق مسائل اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کی واضح علامات ظاہر ہو رہی ہیں، ملک میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور وائرس کی بھارتی قسم کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، عوام کو جلد سے جلد اپنے آپ کو کورونا سے بچاو ¿ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں،عوام وائرس کے پھیلاو ¿ کی روک تھام کے لئے این سی او سی کی ہدایات پر عمل کریں،موثر فیصلہ سازی سے پاکستان دوسرے ممالک کے برعکس سنگین صورتحال سے محفوظ رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں