26

وفاقی وزیر تعلیم،گلگت بلتستان کے 1200 طلبا و طالبات کے لئے ٹیکنکل تعلیم کے لئے سکالر شپ فراہم کی جائیگی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی گلگت میں پریس کانفرنس گلگت بلتستان میں NCA کا کیمپس قائم کیا جائیگا۔گلگت بلتستان کے طلباء و طلبات کے لئے 65 کروڑ کی لاگت سے HEC ملک کے نامور جامعات میں سکالر شپ پروگرام شروع کریگا۔ گلگت بلتستان کے 1200 طلبا و طالبات کے لئے ٹیکنکل تعلیم کے لئے سکالر شپ فراہم کی جائیگی گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں e-learning کے لئے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا خصوصی پروگرام شروع کیا جائیگا۔نئی اعلی مہارتوں( Artificial Intelligence, Block Chain, Coding, Big Data, Machine Learning) کی تعلیم کیلئے گلگت بلتستان کے 600 طلبا و طالبات کو سکالرشپس مہیا کئے جائینگےیونیورسٹی آف بلتستان کی استعداد کاری کیلئے 60 کروڑ مالیت کا بڑا پروگرام شروع کیا جائیگا یونیورسٹی آف بلتستان اور قراقرم یونیورسٹی میں شعبہ انجنیرنگ شروع کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں