23

موجودہ بجٹ میں ھونے والی ناانصافیوں کے خلاف قانونی اور عوامی سطح پر جنگ لڑنے کا اعلان

گلگت: انجنئیر محمد اسماعیل صاحب نے آج آبائی علاقے کا دورہ کیا اور عوام سے 2021 کی اے ڈی پی اور عوامی مسائل پر بات چیت کی۔ آپ نے عوام کو اعتماد میں لیا اور موجودہ بجٹ میں ھونے والی ناانصافیوں کے خلاف قانونی اور عوامی سطح پر جنگ لڑنے کا اعلان کیا ۔ حالیہ بجٹ میں کٹوتی کیے گئے پروجیکٹس 5 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم ، 10 کروڑ کی لاگت سے مشہ بروم کے مین روڑ کی ری کارپٹنگ ، اور دیگر اہم پروجیکٹس کی منسوخی پر عوامی عدالت لگانے اور بھرپور احتجاج کا اعلان کیا جس پر سلترو کے عوام نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ عوام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،گورنر گلگت بلتستان ، ایف سی این اے جنرل صاحب ، کمشنر گلگت بلتستان سے بھرپور اپیل کی ھے کی مشہ بروم کے عوام بلخصوص سیاچن کے عوام کی حقوق کی تحفظ کیا جائے عوامی پروجیکٹس کی منسوخی کو فلفور بحال کر کے اس علاقے کو ترقی ،روزگار کے مواقع فراہم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں