24

پاک فوج نے گلگت بلتستان کے ضلع سکردو کے گاؤں شیلا میں 2 دن مفت طبعی کیمپ میں امداد فراہم کی

سکردو :پاک فوج نے گلگت بلتستان کے ضلع سکردو کے گاؤں شیلا میں 2 دن طویل مفت طبعی کیمپ کے دوران 350 سے زائد مریضوں کو امداد فراہم کی۔
اس کیمپ میں ضلع سکردو کے محکمہ صحت کے 6 اہلکار جبکہ پاک فوج کے میڈیکل کور کے 30 اہلکار شامل تھے، جن میں جنرل فزیشن ، میڈیکل اسپیشلسٹ ، سرجیکل اسپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن شامل تھے۔ میڈیکل اور سرجری کے مریضوں میں 75 مرد، 156 خواتین اور 74 بچے جبکہ دانتوں کے 45 مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ 113 لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ علاقے کے لوگوں میں،مفت ادویات، ہینڈ سینیٹائزر، فیس ماسک، دانتوں کے برش اور ٹوتھ پیسٹ تقسیم کیے گئے۔
مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ ، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ضلع سکردو کے محکمہ صحت نے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں پاک آرمی میڈیکل کور کی بھر پور مدد کی-
مفت میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد علاقے میں صحت کی نگہداشت اور معلومات پہنچانا تھا، تاکہ صحت سے متعلق عام مسائل کی نشاندہی کرکے ان سے نمٹنے کے طریقے وضع کی سکے۔ ایسے ذمہ دارانہ پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لئے بہت سارے لاجسٹک سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان آرمی اپنی مسلسل آپریشنل مصروفیات کے ساتھ ساتھ ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے ان کیمپوں کا اہتمام کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں