اسلام آبا:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے جمعرات کو یہاں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں سی ڈی اے اور پی سی آرڈبلیو آر کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے، دارالحکومت میں زیر زمین پانی کی سطح گر رہی ہے اور اس منصوبہ کا مقصد بارش کے پانی کو اکٹھا کرنا اور شہریوں کو پانی کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس شہر میں ٹینکر مافیا جنم لے، ملک میں پانی کا بحران کافی سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ شبلی فرازنے کہا کہ ہماری وزارت نے پی سی آر ڈبلیو آر کو کہا کہ آپ کی ریسرچ کا ہمارے ملک کو کیا فائدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سی ڈی اے چیئر مین اور اسد عمر سے بھی اس حوالے سے مددلی ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے I-10 کے سیکٹر کو پانی دیا جائے گا ،اس سے علاقہ مکینوں کو پانی ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت اسد عمرکی مدد کرے گی جس سے یہ قدم بہتر اٹھا سکیں ۔شبلی فرازنے کہا کہ ہمارے ملک میں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہے،بارشوں کا پانی زمین میں جا کر جمع نہیں ہوتا جس کے باعث پانی ضائع ہوجاتا ہے،ایسا اقدام بھی اٹھائیں گے جو زمین کے اندر سے بھی پانی جمع کر سکے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پانی کے مسئلے پر ہر کوئی بات کررہا ہے، میرے حلقے کے لوگوں کا یہی بڑا مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے صرف چاند پر نہیں جایا سکتا دیگر مسائل بھی حل کئے جا سکتے ہیں۔میں نے اور علی اعوان نے پانی کے لئے مظاہرے بھی کئے تھے۔ اسد عمرنے کہا کہ آئی ٹین والوں کو خصوصی مبارکباد دینا چاہتا ہوں ،ایسے مزید اقدام بھی اٹھائیں گے جس سے عوام کے مسائل حل ہوسکیں ۔\932
38