20

ریاستی دہشت گردی اور افواج کے ذریعے ناجائز قبضے سے آزادی کی تحریک کو کچلا نہیں جا سکتا،وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ ریاستی دہشت گردی اور مسلح افواج کے ذریعے ناجائز قبضے سے آزادی کی تحریک کو کچلا نہیں جا سکتا۔جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برہان وانی شہید کی برسی پرپوری پاکستانی قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔بھارت کو جان لینا چاہیئے کہ ریاستی دہشت گردی،ظلم،بربریت اور مسلح افواج کے ذریعے ناجائز قبضے سے آزادی کی تحریک کو کچلا نہیں جا سکتا بلکہ اس کے نتیجے میں برہان وانی جیسے مزید بہادر کشمیری سپوتوں کا جنم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں