24

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اقوام متحدہ کی ذیلی میٹنگ منعقدہ بعنوان سماجی تحفظ سے صدارتی خطاب

اسلام آبا:ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اقوام متحدہ کی ذیلی میٹنگ منعقدہ بعنوان سماجی تحفظ سے صدارتی خطاب کیا۔ ذیلی اجلاس نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ میزبانی حکومت پاکستان کے احساس پروگرام، عالمی بینک، فن لینڈ اور کاسٹا ریکا کی حکومتوں اور یو این ڈی ایس اے نے کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عزت مآب منیر اکرم نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد سماجی تحفظ پر بین الحکومتی تعاون کو بڑھانا اور ایک مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل تھا جس سے دوسرے ممالک سیکھ سکیں۔ اجلاس سے کاسٹاریکا اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے ڈیپارٹمنٹ برائے معاشی و معاشرتی امور کے انڈر سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔ بین الحکومتی پلیٹ فارم کی تشکیل میں پہل کرنے پرعالمی بینک، اقوام متحدہ اور دیگر ممالک نےڈاکٹر ثانیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کےجائزہ سیشن بعنوان ایس ڈی جیز کے پہلے، دوسرے، آٹھویں اور سترویں اہداف سےبھی صدارتی خطاب کیا۔ سیشن اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پولیٹیکل فورم برائے پائیدار ترقی کا حصہ تھا۔سیشن میں پیرو، بوٹسوانا کے وزرائ اور آئی ایل او، ایف اے او، یو این ڈی ایس اے، سکیلنگ اپ نیوٹریشن کے اعلیٰ عہدیداروں اور اقتصادی وسماجی کونسل کے نائب صدر نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر ثانیہ نیویارک کے سہ روزہ دورے پر ہیں۔وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی دیگر ذیلی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں