23

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مفتی تقی عثمانی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نےمفتی تقی عثمانی کو ٹیلیفون کر کے مفتی تقی عثمانی سے ان کی خیریت دریافت کی۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے مفتی تقی عثمانی کو فون کرکے مبینہ چاقو سے حملے کے متعلق پوچھا اوران کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہاکہ آپ پر مبینہ حملے پر مجھے بڑی تشویش ہے۔ مفتی تقی عثمانی اعلیٰ پائے کے عالم اور دین اسلام کی شان ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مفتی عثمانی تقی عثمانی کی زندگی کے لیے دعا گوہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں