46

صدر مملکت نےترک زمینی افواج کے کمانڈر جنرل امیت دندار کو نشان امتیاز عطا کیا

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل امیت دندار کو نشان امتیاز عطا کیا ہے۔اس حوالے سے خصوصی تقریب پیر کو ایوان صدر میں ہوئی۔تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔جنرل امیت دندار نیٹو،افغانستان میں کمانڈر سمیت ترکی کی فوج میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔انہوں نے دونوں دوست ممالک پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں