23

وفاقی وزیر اسد عمر کی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کے خطرے کو نظر انداز کرنے پر کڑی تنقید

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کے خطرے کو نظر انداز کرنے پر کڑی تنقید کی ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حیرت انگیز چیزوں کے بارے میں لیکچر دیا کہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو کووڈ۔ 19 کو روک دیتے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ جو کم سے کم شہباز شریف کر سکتے تھے وہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ سوات میں جلسہ نہ کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں