26

لفٹ اسلام آباد کے پہلے روڈ سکول کا افتتاح

اسلام آباد:آج اسلام آباد میں یو سی 15 لوئی بھیر میں لفٹ اسلام آباد نے غریب بچوں کے لیے مفت تعلیم کے لئے روڈ سکول مظفر کیمپس کا افتتاح کیا۔ ایسے تمام بچے جو کسی معاشی محرومی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر سکتے اور سکول نہیں جا سکتے ان بچوں کے لیے مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ان سکولوں میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ہے۔
سکول کا افتتاح مہمان خصوصی سینٹر فوزیہ ارشد اور چئیرمین تحریک اسلام آباد راشد ملک نے کیا۔ اس موقع پر فوزیہ ارشد اور راشد ملک نے عاصمہ ملک اور لفٹ اسلام آباد کی ٹیم کو مبارکباد دی اور اسے وقت کی ضرورت کہا اور حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر لفٹ اسلام آباد کی سی ای او عاصمہ ملک نے کہا کہ بہتر مستقبل پر سب کا حق ہے۔  پاکستان میں اس وقت تقریباً 23 ملین بچے سکول سے باہر ہیں جو کہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پر ہمارے ملک کا بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمارے %40 بچے 5 سے 16 سال تک کے سکول اور تعلیمی نظام سے باہر ہیں۔ اس سکولوں سے تقریباً 2500 بچہ ہر سال مستفید ہو سکے گا۔
دیگر مہمانوں میں کرنل اجمل صابر راولپنڈی بورڈ، ملک اخلاق اعوان، عروج ثاقب، فوزیہ ایوب، مہر نگار اور دیگر مہمانوں نے خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں