اسلام آباد:این سی اوسی نے ملک بھر کے 49ویکسی نیشن سینٹرز پر موڈرنا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔یہ ویکسین کون سے افراد کو لگائی جائے گی اس حوالے سے بھی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ ہفتہ کے روز این سی اوسی کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق ملک بھر کے 49ویکسی نیشن سینٹرز پر موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی ، یہ ویکسین کون سے افراد کیلئے ہے اس کی بھی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ پنجاب کے 15، سندھ کے 2، خیبر پختونخوا 13، بلوچستان 3،اسلام آباد 5، گلگت بلتستان 6،آزاد جموں کشمیر کے 5ویکسی نیشن سینٹرز پر موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی۔ پنجاب میں لاہور کے اندر ایکسپو سنٹر اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ، راولپنڈی میں ریڈ کریسنٹ سی وی سی ، سرگودھا سول ڈیفنس ہال ، فیصل آباد ثمن آباد سپورٹس کمپلیکس ، ملتان قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ،گوجرانوالہ ڈی ایچ او آفس سی وی سی ، بہاولپور ریڈ کریسنٹ سی وی سی ، ڈی جی خان کینال ریسٹ ہاﺅس میڈیکل کالج، ساہیوال میں ساہیوال کلب (پناہ گاہ ) ، رحیم یار خان شیخ خلیفہ الائیڈ ہیلتھ سکول ، گجرات عزیز بھٹی ہسپتال ، سیالکوٹ ہاکی اسٹیڈیم ،جہلم کمپری ہینسو بوائز سکول اور چکوال میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفس ویکسی نیشن سینٹر پر موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی۔ سندھ میںکراچی کے ایکسپو اور جام شورو میںلیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی۔ این سی اوسی کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلا ع پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال ،خیبر ٹیچنگ ہسپتال ، حیاب آباد میڈیکل کمپلیکس ، ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال ، سوات سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ،سول ہسپتال مٹہ ،مانسہرہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، دیر اپر ڈی ایچ کیو ہسپتال ،دیر لوئر ڈی ایچ کیو ہسپتال ، باجوڑ ڈی ایچ کیو ہسپتال ، کوہاٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈی ایچ کیو ہسپتال ، مردان ایم ایم سی ہسپتال میں موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی۔ کوئٹہ میں بینظیر ہسپتال ، سیند من پراونشل ہسپتال ،بولان میڈیکل کمپلیکس میں موڈرنا ویکسین فراہم کی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف نائن پارک ،فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال ، پمز ،رورل ہیلتھ سنٹر ترلائی اور سی ڈی اے ہسپتال جی سکس میں موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں ایم وی سی گلگت ، سی وی سی گلگت ،ایم وی سی ہنزہ ، ایم وی سی اسکردو ،ایم وی سی غذر اور سی وی سی ڈی ایچ کیو گھکچھ کے سینٹرز پر موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر کے پانچ سنٹرز پر موڈرنا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مظفر آباد میں اے جے کے یونیورسٹی ، میرپور میں بلدیہ ہال ، پونچھ میں سپورٹس کمپلیکس ،کوٹلی میں بلدیہ ہال اور باغ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں موڈرنا ویکسین فراہم کی جائے گی۔ جن افراد کو موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی اس کے حوالے سے بھی این سی اوسی نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ این سی اوسی اعلامیہ کے مطابق موڈرنا ویکسین 18سال سے زائد عمر کے ایسے افراد کو لگائی جائے گی جنہوں نے پہلے سے دستیاب ویکسین نہیں لگوائی ان میں شوگر، ہائپر ٹینشن ، دل کی بیماریوںاور جگر کی بیماری کے مریض شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پوسٹ آرگن ٹرانسپلانٹ کرانیوالے تین ماہ کے بعد موڈرنا ویکسین لگواسکتے ہیں۔ کیموتھراپی کرانیوالے مریض کیمو کے 28دن کے بعد موڈرنا ویکسین لگواسکتے ہیں اس کے علاوہ ایسے افراد جنہوں نے باہر ممالک ورک ویزہ پر جانا ہے اور وہاں چین کی ویکسین کو قبول نہیں کیا جاتا ایسے افراد ویزہ ، ورک ویزہ اور بیرون ملک سفر کی ضروری دستاویزات کے ساتھ موڈرنا ویکسین لگوانے کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک جانیوالے طلبائ اور بزنس مقاصد کیلئے جانیوالے افراد کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی جبکہ حاملہ خواتین بھی یہ ویکسین لگوانے کی اہل ہیں۔
40