24

عالمی اداروں کی جانب سے دنیا بھر میں دہائی کی سب سے ذیادہ مہنگائی انڈیکس 40فیصدبڑھنے کے انکشافات ،فرخ حبیب‎‎

پوزیشن ان حقائق کوپس پشت ڈال کر تنقید برائے تنقید اور پوائنٹ سکورنگ کی سیاست کررہی ہے

اسلام آباد:وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی جانب سے دنیا بھر میں دہائی کی سب سےزیادہ مہنگائی انڈیکس 40فیصد بڑھنے کے انکشافات ہورہے ہیں، اپوزیشن ان حقائق کوپس پشت ڈال کر تنقید برائے تنقید اور پوائنٹ سکورنگ کی سیاست کررہی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کا اثر اس تناسب سے نہیں آیا،عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کے کم سے کم اثرات پاکستان کے عوام تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی منڈیوں میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 124 فیصد،مکئی میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے ،سویا بین میں 73 فیصداناج اور دودھ میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے اثرات سے پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں مگر وزیراعظم عمران ن خان کی قیادت میں جی ڈی پی 4 فیصد سے زائد بڑھی، لوگوں کی قوت خرید میں 186000روپے سے 246000 روپے تک اضافہ ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انشاللہ ہماری معاشی ترقی کا سفر رواں سال بھی جاری رہے گا اور اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں