23

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈامیں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی نڑاد کینیڈین خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین صوبے البرٹا کے علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی نڑاد کینیڈین خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں،ا?تشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،وزیرخارجہ نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔وزیر خارجہ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئےکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ وینکوور، متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں