نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے اچانک پروازیں منسوخ کرنے سے ہونے والی مسافروں کی پریشانیوں پر اہم بیان جاری کیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے کچھ غیرملکی ایئرلائنزکی پروازوں کی اچانک منسوخی کا نوٹس لیا، پروازوں کی منسوخی مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بنی اور پروازیں منسوخ کرنے والی ایئرلائنز کو سی اےاے نےتنبیہ جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا صورتحال بہتری پر ملک آنےوالی پروازوں میں اضافہ کیا، 15جون سےابتک 4ہزار مسافریومیہ کی تعداد بڑھا کر8ہزار تک کر دیاگیا جب کہ برطانیہ یورپ کینیڈا، چین، ملائیشیا سے آنے والی پروازوں کو 40 فیصدکر دیا گیا۔
بیان کے مطابق کورونا روک تھام کیلئےاین سی اوسی نے مربوط نظام مرتب کیا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ٹیسٹنگ اور قرنطینہ مراحل سے گزارا جاتا ہے اب تک بیرونی ممالک سے آنے والے 2لاکھ 80ہزار افراد کےٹیسٹ کئےگئے جس میں سے 6 سو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جن کو قرنطینہ کیا گیا۔
حکومت نے نجی ائیرلائنز کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ناروا سلوک کا نوٹس لیا ہے۔حکومتی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ای او پی ائی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان دوحہ کیلئے کل سے 4بوئنگ 777 پروازیں چلائےگا اور اگلے 2دن میں مزید 2 پروازیں دوحہ روانہ ہوں گی۔
سی ای او نے کہا کہ دیارغیر میں ہم وطنوں کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔