who 25

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانےوالےافراد بھی ماسک پہننا نہ چھوڑیں، ڈبلیو ایچ او

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے پھیلنے کی وجہ سے عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او نے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے کورونا ویکسین کی دونوںwho خوراکیں لے لی ہیں وہ بھی ماسک پہننا نہ چھوڑیں۔ سوئس ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی افسر مریانگیلا سماو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطرناک اور زیادہ متعدی ڈیلٹا ویریئنٹ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سماجی فاصلہ پر عمل کرنا، ماسک پہننا اور دیگرحفاظتی اقدامات کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کواپنے آپ کو صرف اس لئے محفوظ محسوس نہیں کرنا چاہیے کہ انہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں،ایسےافراد کوابھی بھی کورونا وائرس سے خود کو بچانے کی ضرورت ہے۔ ڈیلٹا وائرس سب سے پہلے بھارت میں سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں