23

’افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی‘

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

زراَئع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی جانب سے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، شرکا کو اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں خطے میں وقوع پذیر تبدیلیوں خصوصاً تنازع کشمیر اور افغانستان پر جامع بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مثبت، ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، پاکستان کی کوششوں سے افغان دھڑوں، گروپوں میں مذاکرات ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تعاون سے امریکا اور طالبان میں بامعنی گفت و شنید کا آغاز ہوا، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام دراصل جنوبی ایشیا میں استحکام ہے، پاکستان افغانستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا خیر مقدم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں