8

یکم نومبر گلگت بلتستان کے عوام کی آزادی، اتحاد اور خود مختاری کی علامت ہے

گلگت(س ر)آزادی ایک نعمت ہے گلگت بلتستان کا یومِ آزادی ہر سال یکم نومبرکو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 1947 میں ڈوگرا راج سے آزادی کے دن کی یاد میں ہوا۔ اس تاریخی دن پر، گلگت سکاوٹس اور مقامی لوگوں نے محدود وسائل کے باوجود بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قربانیاں دے کراس خطے کو آزاد کرایا اس کامیابی کے بعد گلگت بلتستان نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔ یہ دن پورے گلگت بلتستان میں قومی جذبے اور حب الوطنی کے مظاہروں کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس میں پرچم کشائی، تقریریں، اور تاریخی لمحات کی یادگار تقریبات شامل ہوتی ہیں حالیہ برسوں میں، اس دن کی اہمیت اور تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنے کے لیے مزید تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اور صوبائی درجے کے مطالبات پر بھی توجہ دی جاتی ہے، تاکہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو مزید حقوق اور ترقیاتی مواقع فراہم کیے جا سکیں یکم نومبر کا دن گلگت بلتستان کے عوام کی آزادی، اتحاد اور خود مختاری کی علامت ہے۔ اس دن کو منانے سے عوام کو اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد تازہ رہتی ہے اور یہ عزم مضبوط ہوتا ہے کہ آزادی کو قائم رکھنے کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے بلکہ مستقبل کی نسلوں کو بھی یہ پیغام دیتا ہے کہ آزادی کی حفاظت کے لئے سب کو یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں