21

وفاقی حکمران جماعتیں اپنے آپ کو سیاسی جماعت کہنے کا حق کھو چکی ہیں

گلگت (س ر)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر نے سابق وزیراعلیٰ جی بی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور جلسے کے انعقاد اور پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں اور آئین و پارلیمنٹ کی بے توقیری اور ملک بھر میں جاری بدترین فسطائیت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے آئین کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی کاوشوں کو سراہا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسوقت ملک میں آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ جو کھلواڑ ہو رہا ہے اسکے بعد گلگت بلتستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت یہاں عوام کو ملک کا آئینی حصہ بنانے، پارلیمنٹ اور سینٹ میں نمائندگی کے لیے قائل نہیں کرسکے گی۔ ملک کے ذمہ داروں کو انا ترک کرکے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرلینا چاہیے۔ دنیا بھر میں پاکستان کی جو جگ ہنسائی ہو رہی وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ موجودہ وفاقی حکمران جماعتیں اپنے آپ کو سیاسی جماعت کہنے کا حق کھو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں