21

ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کو برداشت نہیں کی جائے گی

سکردوہ(س ر)ڈپٹی کمشنر سکردو نے ایس ڈی او محکمہ واسا کے ہمراہ سکردو شہر کے نئے فعال کئے گئے مخلتف فلٹریشن پلانٹ( وزیر آباد الڈینگ، ننگ ژھوق الڈینگ، بوائز اسوہ پبلک سکول، نغولی سپنگ، مسجد علی رضا سکمیدان اور کرفوپی ٹوق کھرگرونگ سکردو کا دورہ کیا۔ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے تمام پلانٹس کا معائنہ کیا اور پائپ کی ٹونٹی کھول کر باقاعدہ چیک کیا۔ اور تمام پلانٹس کو فعال پا کر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر آباد الڈینگ پلانٹ پر سٹاف کی ڈیوٹی پر عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ڈی او واسا کو ہدایات دی کہ غیر حاضر ملازم کو فوری طور شوکاز نوٹس ایشو کریں اور جواب طلبی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس حاضر کیا جائے۔ اور غیر حاضر رہنے کی پاداش میں ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے۔ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کو برداشت نہیں کی جائے گی۔ دورے کے دوران انہوں نے ایس ڈی او کو ہدایات دی کہ فلٹریشن پلانٹس کے فنیشنگ کے کام صفائی ستھرائی، ٹائلینگ، فیٹنگ، لیکیج وغیرہ کو متعلقہ ٹھیکیدار کے ذریعے فوری طور ٹھیک کرایا جائے۔ اگلے دورے تک مذکورہ تمام کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں ٹھیکیدار اور محکمہ دونوں ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد علی رضا سکمیدان فلٹریشن پلانٹ کے کام کو بھی جلد شروع کیا جائے تاکہ عوام الناس کو دہلیز پر پینے کے صاف پانی میسر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں