26

گلشن آباد سترنگ لونگما کواردو میں دریائی کٹاو زوروں پر ، نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے

گلگت(س۔ر) سرمیک نالہ ڈورو کوراکو ہخلنو لونگمہ اور کڑیکو کھری لونگمہ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک دوکان سمیت کئی مکانات مکمل طور پر تباہ، فصل، کھیت، اور درختاں مکمل تباہ۔ سیلاب کی وجہ سے فیز 2، فیز 3 اور فیز 4 کے ٹکیاں بھر گئی جس کی وجہ سے بجلی ترسیل مکمل بند۔ سیلاب کی اطلاعات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سکردو عشرت فاطمہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فوراً سیلاب زدہ علاقے کی طرف روانہ کیا۔ تحصیلدار ہیڈ کوارٹر کو عملہ مال کے ہمراہ امدادی اشیاء کے ساتھ ڈورو روانہ کر دیا گیا تاکہ وہاں پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جا سکے اور امدادی کاروائیوں کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ اس کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ برقیات اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈورو پہنچ جائے، تاکہ سیلاب سے جو جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں