گللگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کے 11 ویں اجلاس میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے تیار کئے جانے والے مختلف مسودوں کا جائزہ لے کر لینڈ ریفارمز کا حتمی بل تیار کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبائی وزیر قانون و سیاحت غلام محمد، صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات امجد زیدی، صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان، صوبائی وزیر زراعت و خوراک انجینئر انور، صوبائی وزیر برقیات مشتاق حسین، صوبائی وزیر داخلہ شمس لون، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ دلشاد بانو، چیئرمین گلگت بلتستان ریفارمز کمیشن امجد حسین ایڈووکیٹ، چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ فتح اللہ خان، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ایوب وزیری، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو اور صوبائی سیکریٹری قانون شامل ہیں۔خصوصی کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور ہم آہنگی پتہ کر ے گی۔ مختلف ادوار میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے بنائے جانے والے ڈرافٹ لینڈ ریفارمز بلوں کا تقابلی اور تفصیلی جائزہ لے کر آئندہ 30 دنوں میں لینڈ ریفارمز کا حتمی ڈرافٹ تیار کرے گی اور آئندہ کابینہ اجلاس میں لینڈ ریفارمز کا حتمی ڈرافٹ بل منظوری کیلئے پیش کر ے گی۔
58