34

ایام محرم الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنے کی تلقین

گلگت(س ر) آج ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کیپٹن ریٹائرڈ اریب احمد مختار نے ایس پی کھرمنگ تاج الدین اور قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ ساجد علی کے ہمراہ الڈینگ کھرمنگ میں بارڈر ایریاء اور جامعہ محمدیہ کھرمنگ میں یونین کونسل کھرمنگ کے علماء,سرکردگان, منتظمین مجالس و جلوس اور رضاکاران سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی مجالس و جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ایام محرم الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنے کی تلقین فرمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں