51

آئی ٹی پروفیشنلز کی مصروفیات کے حوالے سے آگاہی

سکردو(س ر)یونیورسٹی آف بلتستان کی شعبہ کمپیوٹر سائنس سے وابستہ طالبات نے ایس سی او انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک سکردو کا مطالعاتی دورہ کیا ، طلباء نے آئی ٹی پارک میں مختلف آئی ٹی پروفیشنلز سے ملاقاتیں کیں اور آن لائن سکلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ،طلبا نے مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے کیبنز کا دورہ کیا،اور آئی ٹی پروفیشنلز کی مصروفیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ایس سی اوحکام نے اس موقعے پر طلباء کو آئی ٹی پارک میں خوش آمدید کہا اور انہیں پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ ،طالبات نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آئی ٹی پارک آ کر دلی خوشی ہوئی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر ایس سی او کے شکر گزار ہیں اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ نوجوان ہنرمند مرد و خواتین آن لائن شعبے سے وابسطہ ہو کر لاکھوں روپے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا نوجوانوں کے مستقبل اور علاقے کی ترقی کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے ہم اس سہولت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر آئی ٹی پروفیشنلز نے بتایا ائی ٹی پارک میں سکیورٹی، بلاتعطل بجلی اور تیز ترین انٹرنیٹ سمیت تمام سہولیات موجود ہیں اور یہاں آئیڈیل ماحول میں آئی ٹی پروفیشنلز کام کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں