36

جنرل اور بلدیاتی انتخابات کےلئے جن ووٹرز نے ووٹرز لسٹ میں اپنے نام کے اندراج اخراج اور درستگی

گلگت (س۔ر)جنرل اور بلدیاتی انتخابات کےلئے جن ووٹرز نے ووٹرز لسٹ میں اپنے نام کے اندراج اخراج اور درستگی کروائی تھیالیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹر لسٹ اپڈیٹ کیا ہے اور ووٹر لسٹ رجسٹریشن اتھارٹی/اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ گیا ہے۔ ووٹرز الیکٹرول لسٹ میں اپنا نام چیک کرسکتے ہیں ۔ اگر لسٹ میں کسی بھی ووٹر کا نام درج نہیں ہوا ہے یا غلط اندرج ہوا ہے تو ابھی بھی وقت ہے ایسے افراد وہ اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے دفتر سے فارم حاصل کر سکتے ہیں اور ووٹر لسٹ می اپنا نام کی اندرج اخراج اور درستگی کر سکتے ہیں۔ ووٹر لسٹ مثی صرف ان ووٹرز کا نام شامل ہو سکتا ہے جن کے قومی شناختی کارڈ میں مستقل یا عارضی پتہ ٹاؤن ایریا کا ہو ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ ہفتے کے سات دن (بشمول ہفتہ،اتوار) صبح 8:00 سے شام 4:00 بجے تک عوام کی خدمت کیلئے موجود رہے گا۔ علاوہ ازیں عوام الناس اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر  متعلقہ نمبر پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں