40

چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات پر ضلع بھر میں صفائی مہم جاری

سکردو(س۔ر)چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات پر ضلع سکردو میں صفائی مہم زور و شورسے جاری۔ڈپٹی کمشنر سکردو نے بوائز ہائی سکول سکمیدان سکردو سے نکالے جانے والے صفائی مہم آگاہی واک کی قیادت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، انچارج سولڈ ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی، میونسپل کمیٹی، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے آگاہی مہم میں شرکت کی۔ اس واک کا مقصد عوام الناس میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا، صفائی ستھرائی سے متعلق شعور آگاہی پیدا کرنا، ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جلد ضلع کے تمام سیاحتی اور تفریحی مقامات پر صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ دنیا کے سامنے صاف ستھرے سکردو بلتستان کا ایک مثبت اور مثالی چہرہ پیش کیا جا سکے۔تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے گلی محلوں کی صاف ستھرائی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں