گلگت:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کی سمسٹر فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیاہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق 08مئی 2024تک سمسٹر فیس جمع کروایاجاسکتاہے۔ مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہ کروانے والے طلبا کو جرمانے کے ساتھ فیس جمع کروانی ہوگی۔طلبہ وطالبات کی سمسٹر کورس رجسٹریشن بھی سمسٹر بہار کی فیس ادائیگی کے ساتھ منسلک کردی گئی ہے۔مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہ کروانے والے طلبہ وطالبات کاکورس رجسٹریشن بھی نہیں کیاجائے گااور کلاسوں میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔جبکہ موجود سمسٹر فیس سمیت فیسو ں کی مد میں بقایہ جات کی ادائیگی کو یقینی بنانے والے طلبا ہی ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کی سہولت لینے کے اہل ہونگے۔لہذا طلبہ وطالبات اپنی سمسٹر فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔یونیورسٹی نے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ سمسٹر کے (Toppers) ٹاپرز اور(Siblings) سیبلنگ سٹوڈنٹس کو بھی سمسٹر فیس جمع کروانی ہسگی۔جسے دوبارہ سٹوڈنٹس کو ری فنڈ کیاجائے گااور احساس سکالر شپ لینے والے طلبا فنانشل ایڈ آفس سے ایڈمٹ کارڑ حاصل کرکے اپنے آپ کو ایل ایم ایس میں رجسٹرڈ کروانے کے پابند ہوں گے۔
68