گلگت (س۔ر) سکریڑی سیاحت گلگت بلتستان رانا محمد سلیم نے ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کے ہمراہ بینظیر شہید ہسپتال گمبہ کا دورہ کیا اور تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ وہاں ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور سی بی سی مشین خراب پایا گیا۔ سکریڑی سیاحت نے کہا اس حوالے سے سفارشات حکام بالا کو ارسال کی جائے گی۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کاسٹ سنٹر علیحدہ نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس پر سکریڑی سیاحت نے کہا کہ کاسٹ سنٹر کو علحیدہ کرنے کی تجاویز چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری فنانس کو ارسال کروں گا۔ تاکہ عوام الناس اور مریضوں کو گھر کی دہلیز پر ہر قسم کی طبی سہولیات میسر ہوں۔علاوہ ازیں انہوں نے شہر میں بارہ بورینگ سائیڈز پر جاری ترقیاتی کاموں میں سندوس بورینگ سائیڈ کا دورہ کیا وہاں ایکسیئن واسا نے ایمرجنسی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں پر کام جاری ہے اور بارہ میں سے سات سائیڈز پر کام مکمل ہو کے پانی کی سپلائی شروع ہو چکی ہے جبکہ باقی ماندہ پانچ سائیڈز کو بھی اپریل کے آخر تک مکمل فعال کریں گے تاکہ لوگوں کو پانی کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔
53