31

ڈپٹی کمشنر کا یوٹیلیٹی وئیر ہاؤس کا اچانک دورہ تمام سبسڈائز اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

سکردو(س۔ر) ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے ہمراہ یوٹیلیٹی وئیر ہاؤس کا اچانک دورہ کیا۔ اور وہاں پر موجود سٹاک اور کمپیوٹرائز ریکارڈ کی چیکنگ کیں۔ اس موقع پر ریجنل منیجر نے وہاں موجود سٹاک کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ تمام سبسڈائز اشیاء خوردونوش وئیر ہاؤس میں موجود ہے اور ضلعے کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز کو روزانہ کی بنیاد پر تمام چیزیں فراہم کی جا رہی ہے۔ اس وقت چینی کی سٹاک موجود نہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے حکام بالا سے اس بابت گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج شام تک ستر ٹن چینی پہنچ جائے گا اور کل سے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر دیگر اشیاء خوردونوش کے ساتھ چینی بھی دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو تمام معیاری اور سبسڈائز اشیاء جس میں گھی، بیسن، کھجور، مصالحہ جات، آٹا، آئل اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ریجنل منیجر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وئیر ہاؤس میں موجود اشیاء کو تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔ ماہ رمضان میں تمام سبسڈائز اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے آپ لوگوں کو دن رات کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ سکردو بھی اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام اشیاء خوردونوش روزہ داروں کے لئے میسر ہو تاکہ معیاری اشیاء کم دام پر عوام الناس کو مہیاء کیا جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں