47

گاہکوں نے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی تصدیق کی

گلگت (س۔ر)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں استحکام اور معیار کاجائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق نے ازخود عیدگاہ بازار کی مختلف دکانوں کا دورہ کیا۔ دکانداروں اور وہاں پر موجود گاہکوں سے مقرر کردہ قیمتوں کے بارے میں استفسار کیا۔ گاہکوں نے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی تصدیق کی۔ نیز اسسٹنٹ کمشنر استور کے واضع احکامات پر تحصیلدار استور عبدالرحمن ، مجسٹریٹ محبوب عالم، لیاقت دین، امداد علی ، غلام قادر اور نائب تحصیلدار نیابت بونجی محمد عیسی نے اپنے اپنے سیکٹرز میں مختلف دکانوں کادورہ کرکے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کاجائزہ لے لیا۔ اس موقع پر مقرر کردہ قیمتوں سے تجاوز کرنے پر دو دکانوں کو سیل کرکے دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کر دیے گئے۔گرانفروشی کی شکایات کے اندراج کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سےقائم کردہ شکایات سیل میں اپنی شکایات کا اندراج کروادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں