گلگت (س۔ر)این ایچ اے نے پاکستان کے لیے 12.7 کلومیٹر طویل شونٹر ٹنل (81 کلومیٹر کیل سے شاونٹر) اور (شاؤنٹر سے گوری کوٹ سے کشمیر اور گلگت بلتستان کو لنک کرنے کے لیے فزیبلٹی ٹینڈر دیا ہے۔پاکستان کا تیسرا متبادل سی پی ای سی روٹ جس سے چین کی سرحد تک 350 کلومیٹر کا فاصلہ کم کیا جائے گا۔ حال ہی میں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے راستے گوری کوٹ استور۔شاگرتھنگ سکردو روڈ منصوبے کے لیے 45 ملین جاری کیے ہیں۔ یارکند چین کے مقام پر، جی بی کے شگر، سکردو اور استور کے اضلاع کو مظفرآباد سے جوڑے گا۔
44