21

کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو بلتستان نے ہدایات جاری کر دیں

گلگت (س۔ر)ریسکیو 1122 بلتستان الرٹ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 گلگت بلتستان شجاع عالم کی خصوصی ہدایات پر اور ایمرجنسی آفیسر آمین عالم بلتستان کی زیرنگرانی حالیہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122روندو سکردو کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ریسکیو1122 کے چاک وچوبند دستے ہر دم تیار ہیں۔ریسکیو1122 آفات کی صورت میں آپ کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے کوشاں ہے۔ بلتستان کے عوام سے التماس ہے کہ مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ بجلی کے ٹرانسفارمرز، کھمبوں اور لائن کے قریب جانے سے گریز کریں۔ پانی کی نہروں، تالابوں، دریاؤں پر تفریح کی غرض سے نہ جائیں۔اپنے گھر کی چھتوں کو مضبوط بنائیں اور صاف رکھیں تاکہ پانی کا نکاس باآسانی ہو سکے۔بارش کے پانی کے نکاس کے راستے میں رکاوٹیں نہ بنائیں۔پینے کا پانی ابال کر پیئں۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو بلتستان کی فری ہیلپ پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں